کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنوٰی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما قومی اسمبلی کے رکن نہیں لیکن اقتدار کی مراعات حاصل کررہے ہیں۔ برطانوی اخبار میں اپنے مضمون میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں رہنما بدعنوان جماعتوں کے سربراہ ہیں۔ فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی اور خوراک کے بحران میں اضافہ ہوا ۔ تیل، گیس اور بجلی کی قمیتوں میں اضافے کے ساتھ ان کا بحران بدستور برقرار ہے۔ انہوں نے این آر او کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس قانون سازی کے ذریعے گیارہ سالہ کرپشن کو قانونی جواز فراہم کیا گیا۔ فاطمہ بھٹو نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہے ۔ حکومت صدر پرویزکے مواخذے میں لگی ہے۔
No comments:
Post a Comment